?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔اس سے قبل بھی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق 16 فروری سے کیا گیا تھا۔
16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ صنعتی ماہرین کے مطابق روس نے 2014 میں کریمیا کے خلاف اس وقت جارحیت کی تھی جب اس نے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس شیل آئل بھی ہے لیکن یہ مہنگا ہے تاہم امریکہ اسے عالمی منڈی میں لانے کی کوشش کر سکتا ہے تاکہ روسی ریونیو کو نقصان پہنچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے۔
ایک خیال یہ بھی ہے کہ امریکہ شاید ایران پر عائد پابندیاں نرم کردے تاکہ وہ اسے عالمی مارکیٹ میں تیل کی فروخت کی اجازت ملے اور اس طرح فی بیرل پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر 65 ڈالر کی سطح پر آجائے تاہم ایران کے ساتھ روس کے ساتھ تعلقات دیرینہ ہیں اسی لیے اس آپشن پر عمل مشکل نظر آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورت حال کا فوری طور پر کوئی حل نہ نکلا تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔
معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس اضافے کا براہ راست اثر کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑے گا جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔
اس بات کے امکانات بھی ہیں کی پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔


مشہور خبریں۔
جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا سیاسی مستقبل
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات
نومبر
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سول ملیشیا وی ڈی جی کو بحال کردیا، امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی
?️ 28 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف
فروری
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں
جون
شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 25 اگست 2025شامی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خبروں کی تردید
اگست
فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس
اکتوبر
سیاسی حوالے سے ریاض اور دمشق کے درمیان مشورت کی تصدیق
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی الاخباریہ نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے سے اطلاع دی
مارچ
جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت
مئی