پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، محمد اورنگزیب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے،تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں،حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظروزیر خزانہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،سیکریٹری خزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ہر قسم کے خطرات، خصوصاً سائبر سیکیورٹی اور مواصلاتی نظام کے حوالے سے اضافی طور پر محتاط اور چوکس رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔اجلاس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیاگیا۔

جامع اور مربوط انداز سے سٹاک مارکیٹ، قرضہ جاتی مارکیٹ، زرمبادلہ اور انٹربینک مارکیٹس کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مارکیٹ کے تسلسل اور استحکام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمام مالیاتی اور متعلقہ شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے کے تحفظ اور مالیاتی مارکیٹ کو اطمینان، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرنے کیلئے تمام تر موثر اور مضبوط اقدامات اٹھانے کا مکمل یقین اور عزم ظاہر کیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل، ہم آہنگی اور محفوظ روابط برقرار رکھنے کیلئے متبادل حکمت عملی عملیوں کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل پر زور دیا گیا۔اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لینے اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال رکھنے اور بروقت رہنمائی اور اطمینان فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے اس حوالے سے فوری خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے ملکی مالیاتی نظام کے استحکام اور تحفظ کے تحفظ کا عزم کیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات

برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کے لئے خوشخبری سامنے آگئی

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر اسد قیصر

صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:    صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل

صیہونی حملوں میں ایران کے اسپتال اور ایمبولینسز کو نشانہ، متعدد امدادی کارکن شہید

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے کرمانشاہ میں تین

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر

اردن کی ممتاز شخصیات کا امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ

?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں:اردن کی قومی، سیاسی، ثقافتی، فکری اور قبائلی شخصیات نے ایک

کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے

مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے