امریکہ کے ہاتھوں ونزوئلا کے ساحلوں پر چین کا آئل ٹینکر ضبط

ونزوئلا

?️

سچ خبریں:ونزوئلا کے ساحلوں پر چین کے ایک آئل ٹینکر کو ضبط کے بعد امریکی وزیر دفاع نے ونزوئلا سے آنے والے آئل ٹینکروں کا محاصرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک امریکی میڈیا ادارے نے امریکہ کی جانب سے ونزوئلا کے ساحلوں پر ضبط کیے گئے آئل ٹینکر کی نوعیت کو بے نقاب کیا ہے۔

بلومبرگ نیوز نے اعلان کیا کہ وہ کشتی جسے امریکہ نے ونزوئلا کے ساحلی پانیوں کے قریب قبضہ میں لیا ہے، ایک بڑا آئل ٹینکر تھا جو پاناما کے پرچم تلے چل رہا تھا، وہ چین کی ملکیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ٹرمپ ونزوئلا میں عراق جیسی مداخلت دوبارہ شروع کر سکتے ہیں؟

امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہیگسٹ نے کہا کہ ونزوئلا سے آنے والے اور اس کی جانب سے روانہ ہونے والے آئل ٹینکروں کا محاصرہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پینٹاگون، کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر، مجرمانہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سمندری نگرانی کے سخت آپریشنز کرے گا۔

اس سلسلے میں، امریکی وزیر داخلہ کرسٹی نوم نے تصدیق کی کہ امریکی کوسٹ گارڈ نے پینٹاگون کی حمایت سے اتوار کے روز ایک آئل ٹینکر ضبط کیا تھا، جو آخری بار ونزوئلا میں لنگر انداز ہوا تھا۔

انہوں نے امریکہ کے ان اقدامات کو جواز فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریمی آئل کی اسمگلنگ کا پیچھا کرتے رہیں گے، جو علاقے میں منشیات کی دہشت گردی کی معاونت کرتا ہے۔

نوم کی طرف سے ونزوئلا کے ساحل پر آئل ٹینکر کی ضبطی کی تصدیق اس وقت کی گئی، جب کچھ گھنٹے قبل، تین امریکی حکام نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ بین الاقوامی پانیوں میں ونزوئلا کے ساحل پر ایک تحریمی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے رہا ہے۔

یہ حکام جو گمنامی کی شرط پر بات کر رہے تھے، نے یہ نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کہاں انجام دیا گیا، لیکن انہوں نے یہ بتایا کہ اس کی قیادت کوسٹ گارڈ کے ہاتھ میں تھی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی ونزوئلا پر سخت کارروائیاں خاندانی پابندیوں کے بعد تیل بردار جہاز بھی ضبط

روئٹرز کی ایک اور رپورٹ میں امریکی حکام نے کہا کہ ہم نے ایک تحریمی آئل ٹینکر کو ونزوئلا کے ساحلوں پر نگرانی اور قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

مشہور خبریں۔

کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا

?️ 11 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر

یمنی مزاحمت اور جنگ کے سامنے سعودی میڈیا کی شکستوں پر ایک نظر

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا عملی طور پر میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے میدان

امریکی امداد یوکرین کے کیا کام آئے گی؟ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی زبانی

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا کہ کیف

 قطر کی شاہی سخاوت؛امریکہ کو 400 ملین ڈالر کا بوئنگ طیارہ بطور تحفہ!

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے

میڈیا پر توجہ مرکوز کرنا، ٹرمپ کی سرد جنگ کی حکمت عملی

?️ 20 اکتوبر 2025میڈیا پر توجہ مرکوز کرنا، ٹرمپ کی سرد جنگ کی حکمت عملی

محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط

?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ

ٹرمپ کی صدارت کے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے