کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا

کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں آنے کا اشارہ دیا ہے۔ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سیاستدان بن سکتی ہوں یا نہیں، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ’تھالے وی‘ آج بھارت میں ریلیز کی جائے گی جس میں وہ  تمل ناڈو کی سابقہ وزیر اعلیٰ جے جے للتا کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کی ریلیز سے قبل گزشتہ روز کنگنا رناوت نے فلم کے پروڈیوسر اور دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے چند معلومات دیں۔

دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے سیاسی دُنیا کے حوالے سے کہا کہ ’میں ایک قوم پرست ہوں اور میں ملک سے متعلق مسائل پر بات کرتی ہوں، اس لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سیاسی مسائل کے بارے میں بات کرتی ہوں، میں سیاستدان نہیں ہوں بلکہ میں ایک ذمہ دار شہری اور ایک ایسے شخص کے طور پر بات کرتی ہوں، جیسے لوگوں نے مشہور شخصیت کا درجہ دیا ہے تو میں لوگوں اور ملک کے حقوق کی بات کرتی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر سیاست میں شامل ہونا ہے تو میں ضرور شامل ہوں گی کیونکہ لوگ مجھے چاہتے ہیں لیکن ابھی کے لیے، میں سمجھتی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اچھی ہوں اور میں اس سے خوش ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’مستقبل میں، اگر لوگ مجھے منتخب کرتے ہیں تو میں یقینی طور پر سیاست میں آنا پسند کروں گی۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’یہ فلم کرنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ سیاست میں بہت محنت ہے اور بہت زیادہ مقابلہ ہے، سیاست شطرنج کھیلنے کے مترادف ہے، آپ کے دوست آپ کے دشمن بن جاتے ہیں، آپ کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب سمجھے بغیر، ہم سیاستدانوں کے بارے میں  فیصلہ ایک کامیاب ڈاکٹر یا اداکار کے مقابلے میں زیادہ سختی سے کرتے ہیں، ہم بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے ایک مخصوص پوزیشن تک پہنچنے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

?️ 13 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد

ٹرمپ خود جیل جائیں گے یا لے جائے جائیں گے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے

نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، اسحقٰ ڈار

?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی

ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی

?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی

امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار سے بھی طاقتور دو اسٹریٹجک ہتھیار موجود ہیں:صیہونی اخبار

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یرشلم پوسٹ نے اپنے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا

صیہونیوں کے لیے ایران کے ساتھ جنگ کے ابتدائی نتائج، شہریوں کی زبانی 

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے ہفتہ کے شمارے میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے