🗓️
اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، تاہم یکم دسمبر کے بعد کے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آچکی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی خرید و فروخت ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے کی خرید و فروخت 2 فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئی۔
دوسری طرف پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار بنیادوں پر تعین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے اس طریقہ کار سے پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے، نئے پلان پر عمل درآمد کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کا کسی بھی قسم کا بحران پیدا ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی
جون
عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا
اگست
پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک
🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے
اگست
عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم
مارچ
ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
🗓️ 7 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے
اپریل
فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں
جون
سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات؛کیا معاہدے ہوئے؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب اور اس
جولائی
سعودی ولی عہد کا علاقائی مسائل کی تلاش کے لیے وقتاً فوقتاً دورہ
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں: بعض باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب
مئی