پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان

?️

اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، تاہم یکم دسمبر کے بعد کے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آچکی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی خرید و فروخت ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے کی خرید و فروخت 2 فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئی۔

دوسری طرف پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار بنیادوں پر تعین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے اس طریقہ کار سے پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے، نئے پلان پر عمل درآمد کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کا کسی بھی قسم کا بحران پیدا ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید

پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن

?️ 5 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف

?️ 17 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ

آبنائے تائیوان سے امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے پر چین کا اعتراض

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے

مشکل گھڑی میں دنیا کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا سفارتی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا، اسحاق ڈار

?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے