پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لینے کا مطالبہ

?️

جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر اعجاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوازشریف کو دئیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لے۔انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام علی کٹو نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ہے۔میر اعجاز جکھرانی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ عارضی ہے۔الیکشن کمیشن ن لیگی قائد نوازشریف کو دیے پروٹوکول کا نوٹس لے۔جب کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے (ن) لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں (ن) لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پر آئی پی پی رہنمائوں سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت زیر انعقاد سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکریٹری علی جونیجو و دیگر موجود تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں سابق وفاقی وزیر امین الحق، سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور بیرسٹر حسان صابر شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت

?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے

ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے

رفح میں مشکوک سکیورٹی حادثہ ہوا یا کروایا گیا؟

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنانی اخبار نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوبارہ آغاز

بلوچستان میں ٹرانس جینڈر حقوق اور اقلیتوں کی فلاح کیلئے تاریخی پالیسیوں کی منظوری

?️ 12 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ٹرانس جینڈر اسٹریٹیجی،

عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

?️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران

کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی

سوڈان میں غیر ملکی مداخلت نے امن کے امکان کو کمزور کردیا ہے: گٹیرس

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے

حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے