?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے منصوبے کو انجام دینے سے پتہ چلتا ہے کہ چین کس طرح لاطینی امریکہ اور کیریبین سمیت امریکہ کے خاص اور حساس ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔
امریکی چینل این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دو سال قبل امریکی حکومت نے ایل سلواڈور کے ساحل پر ایک جزیرہ خریدنے کی چین کی کوشش پر کڑی تنقید کی تھی جب ایک چینی کمپنی نے اس بندرگاہ کے علاقے میں پانی کی گہرائی میں ایک بندرگاہ اور ایک پیداواری علاقہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ پہلے تو امریکی موقف کا اثر دکھائی دیا کیونکہ ایل سلواڈور کے سلسلہ میں سیاسی رد عمل نے اس منصوبے کو روک دیا ، تاہم اس نے چینیوں کو روکنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امریکی حکام کی جانب سے ایل سلواڈور کے سیاستدانوں کو رشوت دینے کی چین کی کامیاب کوشش کے بیان کے بعد اب یہ منصوبہ جاری ہے۔
این بی سی نیوز کو ایک چینی کمپنی کی طرف سے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے جس میں چینی سرکاری کمپنی نے مشترکہ مواقع ، مشترکہ مستقبل اور چینی تجویز کوبیان کیا ہے،درایں اثنا امریکی انٹیلی جنس اور عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چین کے لیے ایک اہم معاشی اور اسٹریٹجک طاقت پیدا کرے گا جو پہلے امریکہ کے زیر اثر تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں چین کی طاقت اور اثر و رسوخ کی کئی مثالوں میں سے ایک ہے جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اثر و رسوخ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے ہے تاہم جو چیز امریکی حکام کو پریشان کرتی ہے وہ اس طرح کے اثر و رسوخ کے فوجی نتائج نہیں ہیں بلکہ ماہرین کے مطابق چین اگلی دہائی میں وسطی اور جنوبی امریکہ میں تیزی سے معاشی غلبے کی طرف بڑھ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر حکومت کی جیت پکی ہے تو پریشان کیوں ہو رہی ہے:بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
مارچ
13000 سے زائد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں داخل
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی
دسمبر
ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے
دسمبر
ایران سعودی عرب معاہدہ اور یمن کے بارے میں امریکہ کا غلط اندازہ
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ یمن بحران کو غلط انداز میں پیش کرکےاس جنگ میں
مارچ
چین: فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کا مرکز ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے
جولائی
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان پہنچ گئے
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری
نومبر
جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
?️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی
جولائی