?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے نو منتخب ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔ میڈیا کے مطابق ایوان میں اکثریت رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا۔
ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہوگا۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد موجودہ اسپیکر سبطین خان نئے منتخب ہونے والے اسپیکر سے حلف لیکر ایوان سے رخصت ہوجائیں گے۔
نئے منتخب ہونے والے اسپیکر ایوان کے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن منعقد کرائیں گے
ڈپٹی اسپیکر کے منصب کے لیے ن لیگ اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ظہیر اقبال چنڑ کو نامزد کیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے معین الدین ریاض قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے 371 ممبران کے ایوان میں 313 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف اٹھانے والوں میں ن ليگ کے 201، پیپلز پارٹی کے 14، مسلم لیگ ق کے 10 اور آئی پی پی کے 6 اراکین شامل ہیں۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا، اگلے مرحلے میں پنجاب کے وزیراعلی کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومت سینیٹ انتخابات میں عمران خان کے لیئے دھاندلی کی راہ ہموار کر رہی ہے
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
فروری
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر
خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل
اکتوبر
چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی
دسمبر
امریکا نے پاکستانی اپوزیشن گروپوں پر دباؤ بڑھا دیا
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے بلوچستان
اگست
انسانی حقوق،امریکی مفادات کا آلہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے آلہ
جولائی
سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
فروری
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون