?️
پلوامہ آپریشن ایک جعلی آپریشن تھا: معید یوسف
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا پلوامہ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ آپریشن جعلی آپریشن تھا ہم ثبوت کے ساتھ بھارت کو بے نقاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔
معید یوسف کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،بھارت کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں، بطورِ ریاست بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار مطلع کر رہے ہیں کہ بھارت اس طرح کا ایک اور جعلی آپریشن کر سکتا ہے، دنیا کو اس کا ڈوزیئر بھی دیا ہے۔ اب ہم نے دنیا سے نتائج نکلوانے ہیں۔ نتائج آنے تک بھارتی چہرے کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا ایک انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے بینک بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے،بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت عالمی ممالک کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف کارروائی کریں، کیونکہ بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ یہ پیسے غلط طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پیسوں سے یہ لوگ دہشتگردی پھیلا تے ہیں۔ دنیا کو انصاف کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
کیا احسن اقبال وزارت چھوڑنے والے ہیں؟ وجوہات
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نون
جولائی
ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے
فروری
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا
?️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل
مارچ
سعودی اور مصر کے درمیان اختلافات،قاہرہ کو ریاض کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی جلدی نہیں
?️ 11 نومبر 2025سعودی اور مصر کے درمیان اختلافات،قاہرہ کو ریاض کے ساتھ تعلقات قائم
نومبر
غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
?️ 10 جون 2021برسلز(سچ خبریں) غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل
جون
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں
جون
برطانیہ اسرائیل کے لیے کیا کر سکے گا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی
اکتوبر