پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان  نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا اور کہا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ اس حوالے سے دفتر وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدان مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں،بی جے پی،آر ایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیرپر بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیزبیان مستردکرتے ہیں ، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں، بی جےپی،آرایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیرپر توجہ دیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

 

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے

واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف

پاکستان نے بھارت میں زیرحراست کشمیری قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ

پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، 15 منصوبے گنوادیں؟ مریم نواز

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و

عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

?️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر

اسرائیل بچوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے:ترکی کے صدر

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے