بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

?️

بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ملک میں  ہورہی دہشتگردی کی وجہ بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فساد کرا کر اندورنی حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں 11 ارکان نے کشمیر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے نقطہ نظر کی بھرپور تائید کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں جبکہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دیتا رہا ہے کہ وہاں حالات معمول پر ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، آج بھی ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتارکیا جا رہا ہے بعد میں ان نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا جاتا ہے، برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھ رہی ہے، جوبائیڈن انتظامیہ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف متحرک ہے، احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو فنڈنگ کی مکمل تفصیلات فراہم کیں، ہم سالانہ بنیادوں پر اکاؤنٹس کا آڈٹ بھی کراتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے، کچھ لوگ سانحہ مچھ کو بھی سیاست کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے، وزیر اعظم اور آرمی چیف سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے ملے اور ان سے اظہار تعزیت کی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی اب بھی 7 اکتوبر کے آپریشن کے ڈیزائنرز کی تلاش

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے آپریشن میں صیہونی حکومت

2 جولائی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے لیے

غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام

?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں

اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور نظرانداز نہ کیے جانے والے تعلقات

?️ 5 ستمبر 2025 اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور

پاکستان نے بھارت کا نام سی کیٹیگری سے نکال دیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی

اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے

عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے