?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ دوطرفہ فضائی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رُکے پرواز مکمل کی، جس کے دوران فضا میں ایندھن کی فراہمی کا پیچیدہ عمل بھی بخوبی انجام دیا گیا۔
یہ فضائی ری فیولنگ آپریشن پی اے ایف کے اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے انتہائی مہارت سے مکمل کیا گیا، جس سے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔
مشق انڈس شیلڈ الفا کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور اشتراکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔
یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے لیے آپریشنل تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز کے مقابلے میں مشترکہ ردعمل کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
پاک فضائیہ کی اس مشق میں شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کے ساتھ یہ پاکستانی فضائیہ کے اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں
اکتوبر
بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا وزیراعظم کا ایجنڈا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
جون
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہباز اور حمزہ سے
فروری
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
روس کا مقصد پورے ڈونیٹسک صوبے پر غلبہ حاصل کرنا ہے: لندن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی
ستمبر
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کردیے
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں اور عالمی
مئی