?️
اسلام آباد (سچ خبریں) طالبان کو سرحد پار دہشت گردی روکنا ہوگی، پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں اپنا موقف پیش کر دیا۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں، مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، دوسرے دور کا آغاز کل ہوگا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو ریڈ لائن واضح کر دی ہے، پاکستان نے واضح موقف پیش کیا کہ افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گروپس ناقابل قبول ہیں۔
پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا افغان طالبان کو سرحد پار دراندازی روکنا ہوگی، اگر افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے ہوں گے تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دے گا۔ دوحہ میں جاری مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ پاکستان کے اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی ہیں۔
طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی وفد میں شامل ہیں۔ مذاکرات کا دوسرا دور کل دوبارہ قطر میں منعقد ہوگا، مذاکرات کی میزبانی قطر کے انٹیلی جنس چیف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سرحدی کشیدگی میں دوحہ مذاکرات تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:فلسطین میں سعودی عرب کے غیرمقامی سفیر نائف السدیری نے اعلان
ستمبر
امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی ٹی وی چینل سی این این کو
ستمبر
منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان
?️ 25 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول
مئی
ترکی اور سعودی عرب کی اہم ترین برآمدات اور درآمدات
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جون
اگست
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
اسرائیلی کابینہ کے فیصلے فلسطینی شناخت مٹانے کی کوشش ہیں
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: ریاست فلسطین کے خود مختار اداروں نے منگل کی
فروری
غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ
ستمبر
ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے درمیان اچھے تعلقات کا خاتمہ
?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے
اگست