پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان کے طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ دونوں پائلٹ بھی جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔

اس سے قبل11 مارچ کو اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔اس ضمن میں ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا تھا کہ پی اے ایف کا ایف-16 طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

12 فروری کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

ادھر 7 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب معمول کی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

قبل ازیں 7 جنوری کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں۔

مئی 2017 میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا تھا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

25 مئی 2017 کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

اگست 2017 میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔17 اگست 2017 کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ سال کے اوائل میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی

?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس بابر

کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے

ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب

اسرائیل، لبنان، امریکہ اور فرانس کے درمیان مذاکرات، متنازعہ سرحدی معاملات زیر بحث  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے اجلاس میں تین مشترکہ ورکنگ

یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت

?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد

25 ممالک برکس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روس میں جنوبی افریقہ کے سفیر Mzvokili Maktoka نے ایک انٹرویو

غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی کا ردعمل

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے