پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے:وزیر اعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی حکمتِ عملی پر کہنا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے، ہماری کورونا سے متعلق حکمتِ عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ کے کرم سے پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، ہماری کورونا سے متعلق حکمتِ عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کو 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی این سی او سی کے حوالے سے ویڈیو شیئر  کی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں وہ تمام پہلو ہیں جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی۔

مشہور خبریں۔

اردوغان ایران کا دورہ کریں گے

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی

گروسی کا واضح اعتراف کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: تہران کے خلاف تنظیم کی سازش کی ناکامی کے باوجود

ایران کے خلاف امریکی طبی ناکہ بندی انسانیت کے خلاف جرم:اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کمیشن کے سالانہ اجلاس میں

چین روس کو کوئی ہتھیار نہ دے:جرمنی

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائربوک نے کہا کہ چین کو روس

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔ فاروق ستار

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا

امریکہ کے تباہ کن رویے شامیوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام الصباح نے اس

  10  مارچ معاہدے کے مستقبل پر ابہام

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: مظلوم عبدی اور شمال مشرقی سوریا کی مذاکراتی ٹیم کے دمشق

امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں امدادی کارکنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے