?️
نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدے پورا کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، حالیہ سیلاب کے ملکی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا جس میں مالی سال 2024ء میں 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اور 1.4 ارب ڈالر کی ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ( آر ایس ایف ) شامل ہیں اور کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار ہیں اور اب معیشت بحالی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے اس سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ کے تعاون کو سراہا جو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
بتایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے بحالی کے موثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کیوں کہ پاکستان پائیدار طویل المدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر
جولائی
پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری، آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعلیٰ
ستمبر
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے
مارچ
غزہ کے خلاف حملوں سے اسرائیل کی ڈیٹرنس مضبوط نہیں ہوئی:صہیونی حلقے
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں میں کیے جانے والے تازہ سروے کے نتائج
مئی
مشتبہ شخص کو 3 ماہ کیلئے ’حراست‘ میں لیا جاسکے گا، بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم
نومبر
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی
سعودی عرب نے قیدیوں کے تبادلے کے مقدمے میں یمنی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کا کیا مطالبہ
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی
مئی