پاکستان کا برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاکستان نے برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کے حوالے سےجاری کیا گیا، برطانیہ میں پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی، احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور کہا گیا کہ اُن کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کردیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے، برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایاجائے گا۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیر اعلیٰ کا سندھ منچھر جھیل پر جاری بحالی کے کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مقامی

آئی جی پنجاب کے ترجمان کو تبدیل کر دیا گیا

?️ 5 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت

حکومت کا 2 بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم

?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر

وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی

?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی

سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی

شام کے ساتھ ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے پر امریکہ چراغپا

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب

کراچی کے طلبہ نے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا

?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے