حکومت کا ریاستی ملکیت 3 اداروں کو سرکاری تحویل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تین وفاقی اداروں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)کو سرکاری شعبے میں برقرار رکھتے ہوئے انہیں ضروری ریاستی ملکتی ادارے (ایس او ایز) قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (ایگزم) اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ریاستی ملکتی اداروں کی پالیسی 2023 کے تحت وفاقی حکومت کو تمام ریاستی ملکتی اداروں کی چار کیٹیگریز میں درجہ بندی کرنی ہے تاکہ معیشت پر ان کے اثرات اور مالی نقصان کو کم کیا جاسکے، اس کے لیے ہر متعلقہ وزارت کو یہ کام سونپا جاتا ہے کہ وہ ریاستی ملکتی اداروں کو ایک مخصوص درجہ بندی میں شامل کرنے کے لیے وجوہات کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔

اس درجہ بندی میں ’اسٹریٹیجک‘ یا ’ضروری ریاستی ملکتی‘ ادارے شامل ہیں جنہیں حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے اور جہاں نجی شعبہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کاموں کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔

تین دوسری کیٹیگریز میں کمرشل ریاستی ملکتی ادارے شامل ہیں جنہیں نجکاری کے لیے تیار کیا جائے گا، وہ جنہیں تشکیل نو اور درمیانی مدت میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور جن کی نجکاری سے پہلے تنظیم نو کی ضرورت ہے شامل ہیں۔

ان ہدایات کی بنیاد پر کیبنٹ کمیٹی میں سرکاری ملکتی اداروں پر ٹریڈنگ کا رپوریشن آف پاکستان کو دوبارہ متحرک کرنے کے منصوبے کے حوالے سے وزارت تجارت کی سمری پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کی مخصوص نوعیت کے پیش نظر، (ٹی سی پی) کو ایس او ایز پالیسی 2023 کے تحت ایک ضروری سرکاری فرم کے طور پر درجہ بند کیا جا سکتا ہے، مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کا تفصیلی مالیاتی منصوبہ تیار کیا جائے، جس میں واجبات کے متعلق امور کو حل کیا جائےگا۔

اسی طرح کمیٹی نے سمیڈا کی درجہ بندی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غور کیا، ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ایس ایم ایز کی سہولت کے لیے سمیڈا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسے ضروری ایس او ای کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اسٹریٹجک ’ایس او ای‘ قرار دینے کی وزارت بحری امور تجویز کی بھی منظوری دی، مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کارپوریشن میں پرائیویٹ شیئر ہولڈنگ میں اضافے کے آپشن کو بھی تلاش کیا جائے گا۔

’ایس او ای‘ کمیٹی نے (پی این ایس سی) میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کے حوالے سے وزارت بحری امور کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا اور کابینہ کو مجوزہ آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی سفارش کی، ان میں سلطان چاولہ بطور چیئرمین اور ممبر جبکہ دیگر آزاد ڈائریکٹرز میں عارف حبیب، خواجہ شاہ زیب اکرم، نادیہ عثمان جنگ اور خلیل احمد شامل ہیں۔

کمیٹی نے وزارت میری ٹائم کی تجویز پر 2024سے 2026 تک کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مسترد کیے جانے والی نامزدگی ذکریا عثمان کے علاوہ کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ کمیٹی نے فہیم الرحمٰن سہگل، خواجہ محمد زبیر اور عبداللہ ذکی کے ناموں کو کابینہ سے منظوری کے لیے کلیئر کر دیا۔

اجلاس میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ( ایگزم) کے بورڈ میں دو آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کے حوالے سے فنانس ڈویژن کی سمری کی بھی منظوری دی گئی، کمیٹی نے عائشہ عزیز اور عمران مقبول کی بطور آزاد ڈائریکٹرز بینک کے بورڈ میں تقرری کی توثیق کی۔

اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین ٹی سی پی، چیئرمین پی کیو اے، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول

لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی

عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر

اسلام آباد اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  قومی اسبملی کی کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو وزیر

امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

?️ 20 ستمبر 2025امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں

الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره

انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام ایک پیغام میں

پینٹاگون کا اسرائیلی ٹینکر پر حملے کی تفصیلات ظاہر کرنے کا اعلان

?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:پینٹاگون کا ایک عملہ جس نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے