🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں 6 کلو گرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کے ایک اور واقعہ کی رپورٹ دیکھی، اس سے قبل مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی۔ اس طرح کے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پرسخت تشویش ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے۔ اس بات کا سراغ لگانا بھی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کی کوشش کے مقاصد کیا تھے۔ اسی طرح جوہری مواد کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا ہے، 28 مئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتہاء پسند مودی سرکار کا جھوٹ پھیلانے کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا، مودی سرکار نے کینیڈین کمپنی کے ذریعے جعلی خبریں ڈھونڈنے کیلئے فیکٹ چیک ویب سائٹ بنائی۔
ویب سائٹ سے جعلی خبروں کے ذریعے عالمی رائےعامہ کو بھارت کے حق میں کیا جاتا تھا۔ اس مقصد کیلئے 5 سے زائد بھارتی سفارتکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان خبروں کو شیئر کرتے رہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے مودی سرکار کے مخالفین کو برا بھلا بھی کہا جاتا تھا۔ جعلی خبروں کو ڈھونڈنے والی امریکی کمپنی ڈی آر ایف لیب نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے والی اس ویب سائٹ کے ساتھ بھارتی حکومت کے کئی معاہدے بھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اندرونی سلامتی کے سخت گیر وزیر اٹمر
جنوری
مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: شبلی فراز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم
🗓️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی
فروری
بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعظم
🗓️ 26 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
الیکٹرک وہیکل پالیسی: دو سال کے دوران 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ
🗓️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا
دسمبر
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
ہم میں ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں:صیہونیوں کا اعتراف
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک سابق صیہونی انٹیلی جنس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ
دسمبر
جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل
نومبر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین
🗓️ 20 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی
فروری