?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی اور پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی، خوشی ہے کہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرکروا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روزپہلی بارویکسی نیشن کی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکر گئی ، اس دوران ایک لاکھ 17ہزار 852افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، اب تک ملک بھر میں ویکسینیشن کی تعداد 21 لاکھ ہوگئی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہےزیادہ سےزیادہ لوگ ویکسین کیلئےرجسٹریشن کرارہےہیں ، 40سال اوراس سےزائدعمرکےافرادویکسین کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 40 سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
شہریوں کو خود کو رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسج کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے پاس این سی او سی سے پیغام آئے گا، جس میں ویکسین کی تاریخ اور سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں50سے59 سال کی عمر کے افراد کیلیے واک ان ویکسینیشن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، شہری کسی بھی سینٹرمیں جاکر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 16 فلسطینی گرفتار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد 16
جون
تنازع کے ایک سال میں یوکرائنی جنگ کا پیغام
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ اپنے پہلے سال میں داخل ہو چکی ہے
فروری
مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عوام پریشان
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی
دسمبر
سابق جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کے نتائج
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض
اگست
صنعتی پیکج کی توسیع کیلئے ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
?️ 3 مارچ 2022صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم
مارچ
سی این این کے خلاف ٹرمپ کی شکایت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت
اکتوبر
سندھ: وزیر تعلیم نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 10 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں
مارچ