?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک ایران پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران بھائی چارے، تاریخ و ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ایران کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر پزشکیان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آپریشن بنیان مرصوص پر ایران کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، اور کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے رابطے علاقائی استحکام کے لیے خوش آئند ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے عالمی تنازعات کے حل کا حامی ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام یک جان دو قالب کی مانند ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔
مشہور خبریں۔
تباہی پر تباہی؛ امریکہ میں فائرنگ سے مزید 7 افراد ہلاک
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے اعلان کیا کہ اس ریاست
جنوری
سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس
اپریل
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:فرانس میں گزشتہ دو راتوں سے جاری مظاہروں کے دوران تقریباً
جون
انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی
مارچ
شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے
جولائی
ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی
جولائی
صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے
دسمبر