ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے

پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معزز مہمان کو رخصت کیا، انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔ دو روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزار، انہوں نے آج سہ پہر کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیں کا تبادلہ بھی کیا گیا، بعد ازاں مسعود پزشکیان نے پاکستان ایران تجارتی فورم میں بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی اور پاکستان اور خصوصی طور پر شہباز شریف کی طرف سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ایرانی صدر نے آخری ملاقات اپنے ہم منصب آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا پہلا روز لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد آئے تھے، لاہور میں انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبال کی شاعری کو مشعل راہ قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے  نے قانونی بنیادوں کی کمی

اسرائیلی خبرنگار کا نتانیاہو کی ایران سے متعلق سانسور اور جھوٹ پر اعتراض

?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں: ایک سینئر اسرائیلی صحافی کے بنیامین نتانیاہو کی ایران کے

براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب

?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،

روس نے مغربی الزامات کے باوجود کیوبا اور ایران کی حمایت کی

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے وزارت خارجہ کی ترجیخ ماریا زاخارووا نے ایک

یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic

پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی

عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں: عثمان بزدار

?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے