🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔
ذرایع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔
ویکسین سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی۔
نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔ذرایع نے مزید کہا کہ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔
مشہور خبریں۔
ہندوستان میں آنے والے سیلاب سے نقصانات
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست سکم میں سیلاب کے نتیجے میں کم از
اکتوبر
مزاحمت کے خلاف ہاتھا پائی میں آٹھ صہیونی فوجی ہلاک
🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز کے دوران غزہ کے جنوبی اور
دسمبر
جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ
اپریل
صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف
🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی
اپریل
ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
🗓️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:ایران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں
فروری
عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں
جولائی
سید حسن نصراللہ کی شہادت
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون