?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے۔بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سمری وزیراعظم آفس نے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
چند روز قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر پاکستان کو بھیج دی گئی تھی ، گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی کو ارسال کردی تھی ، نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جو کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی گئی تھی۔
دوسری جانب نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل موجودہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، پنجاب کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے تاہم گورنر پنجاب کی برطرفی تک یہ عمل مؤخر ہونے کا امکان ہے کیوں کہ جب تک عمر سرفراز چیمہ عہدے پر ہیں وہ یقینی طور پر پنجاب کی نئی کابینہ کو حلف نہیں دلائیں گے جس کی وجہ سے ہمیں مجبوراً عدالت سے رجوع کرنا ہوگا اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوبارہ عدالت کی مداخلت کی بجائے اس مہینے کے وسط تک ان کی برطرفی کا انتظار کیا جائے۔
علاو ہ ازیں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ پیپلز پارٹی گورنر پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہوگئی ہے گورنر پنجاب کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تین وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی اور قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگی لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے آئینی عہدوں سے دستبردارہوگئی ہے اور اس نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تین وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی اور قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی مانگی ہے۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں دو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی مانگے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس کی ایران کو دھمکی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران
جون
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
وائٹ ہاؤس کو اسرائیل کے خلاف حملوں کی دو لہروں کی توقع
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ
اگست
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
?️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی
اکتوبر
اگلے چند روز میں افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہونے کا امکان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے
جون
سعودی وفد کو عدن میں داخل ہونے سے روکا
?️ 2 جنوری 2026 سعودی وفد کو عدن میں داخل ہونے سے روکا یمن کے