🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد افغان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ہم افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کریں گے۔افغانستان میں امن و استحکام کی ضرورت ہے اور ہم بھی امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حافظ چوہدری افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور کسی ایک فریق کی حمایت نہیں کرتا ہے، افغان تنازع میں شامل فریق افغانی ہیں انہیں اپنے ملک کے بارے میں خود فیصلہ کرنا چاہئے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا بدقسمتی سے ، کچھ میڈیا اداروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کیا ہے جس میں انہوں نے افغان قیادت کے ذریعے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت اور اس ملک میں صلح برقرار کرنے پر زود دیا تھا۔
انہوں نے کہا "وزیر خارجہ نے دراصل دہشت گردی کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی اتفاق رائے، علاقائی اداکاروں اور افغانوں کے بارے میں بات کی ہے۔ حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ کے ریمارکس کو کسی بھی طرح افغان تنازعہ میں جانبدارانہ حمایت کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام قوتوں کو افغان تنازع کا جامع اور سیاسی حل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر
🗓️ 11 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے
اپریل
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
🗓️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام
فروری
افغانستان کے مختلف علاقوں کی جانب طالبان کی پیش قدمی جاری، ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کردیا
🗓️ 10 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں پر
جولائی
امریکی جمہوریت جعلی ہے اور ایک فیصد اقلیت کے لیے ہے: چین
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو امریکی جمہوریت
جون
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی
🗓️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار
جنوری
صیہونی فوج ہائی الرٹ
🗓️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی
فروری
میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز
🗓️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
اکتوبر
پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ہوئی تھی خفیہ بات چیت
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ
اپریل