?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو دبانے اور ہراساں کرنے کے لیئے آئے دن نئے نئے قوانین وضع کیئے جارہے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زوردیا ہے کہ وہ مسلم اکثریتی علاقے پر بھارت کی ثقافتی جارحیت کو روکیں جس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ابھی ہونا باقی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370 اور 35A کومنسوخ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے مسلم افسران کی جگہ ہندو بیوروکریسی نے لے لی ہے اور انتظامیہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہیدکئے جانیوالے نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت جموں و کشمیرپراپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی خاطر کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے ہر سفاکانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔
دریں اثناء کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو جب دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن منایا گیا جبکہ کشمیریوں کو مسلسل بھارتی استعماریت کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی طرف سے امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جائز جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو دبانے کے لئے کالے قوانین کے تحت جوابدہی سے مستثنیٰ بھارتی فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بلکہ جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدالتوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو سزا نہیں دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی عدلیہ نے انصاف کے بنیادی تقاضوں کو پوراکئے بغیر آزادی پسند کشمیری رہنماؤں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو محض کشمیری ہونے کی بنا پر سزائے موت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی: ایران نے اسرائیل کو جنگ کا اصل چہرہ دکھا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران میں ایک
جون
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے
?️ 16 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
نومبر
لبنانی صدر: اسرائیل اپنے حملوں سے عالمی برادری کو چیلنج کرتا رہتا ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے قریب
ستمبر
امریکہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا
اکتوبر
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست
صیہونیوں نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی جیل میں کورونا وائرس پھیلایا ہے:جہاد اسلامی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کےایک رکن نے اپنے بیان میں
جنوری
امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو
اکتوبر