?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو جرائم سے نمٹنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں تعینات کیا جائے اور ان شہروں کو فوجی تربیتی میدان کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ اقدام داخلی سیاست میں فوج کے استعمال اور اقتدار پسندی کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔
روزنامہ فائننشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے بڑے شہروں کو فوجی تربیت اور مشقوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک
ٹرمپ نے یہ بیان ریاست ویرجینیا میں ایک غیرمعمولی فوجی اجلاس سے خطاب کے دوران دیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اندرونی طور پر حملے کی زد میں ہے، اور ہمیں ضرورت ہے کہ اپنے کچھ خطرناک شہروں کو فوجی تربیتی میدان میں بدل دیں۔
ٹرمپ نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تعیناتی جرائم اور پرتشدد احتجاجات کو روکنے کے لیے ضروری ہے، انہوں نے مزید وعدہ کیا کہ فوج کی تعیناتی جلد مزید شہروں میں بھی کی جائے گی، اور اس دوران انہوں نے خاص طور پر شیکاگو کا ذکر کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت میں فوج پر کنٹرول بڑھانے اور اسے داخلی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، اس میں امیگریشن کریک ڈاؤن، جرائم کی روک تھام اور احتجاجات پر سخت اقدامات شامل ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان امریکہ میں اقتدار پسندی (Authoritarianism) کے خدشات کو بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام
ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں کئی شہروں میں فوجی دستے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے:
- لس اینجلس اور واشنگٹن میں فوجی تعیناتی۔
- پورٹلینڈ (اورِیگن) میں ہفتہ کو فوجی دستے بھیجنے کا حکم۔
- لوئیزیانا کے ریپبلکن گورنر نے ایک ہزار فوجیوں کی درخواست دی تاکہ نیواورلئان سمیت تین شہروں میں تعینات کیے جا سکیں۔
- ایلینوی کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پریتزکر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شیکاگو میں 100 فوجی بھیجنے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے ہیں۔
ٹرمپ کے اس فیصلے کی ڈیموکریٹک گورنرز نے سخت مخالفت کی ہے۔
گَوِن نیوسَم، گورنر کیلیفورنیا، نے جون 2025 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کی امریکہ کا صدر فوج کو ریاستوں میں تعینات کر کے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض
ستمبر
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے ناکام ہوتے جارہے ہیں:سعودی میڈیا
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی
مارچ
یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو
اپریل
امریکہ کو خطے سے کیوں نکالا جانا چاہیے؟ ایران جنگ کے بعد امریکی عسکری طاقت پر بڑا سوال
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:فارن افیئرز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ
جون
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
آئین کا آرٹیکل 14 صرف ریاست کے طاقتور لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے؟ عمران خان کا سپریم کورٹ سے سوال
?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر
نومبر
مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجوہات بتا دیں
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر
نومبر
ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی
اکتوبر