ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت

?️

لاہور: (سچ خبریں) مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی اداکارہ ریما خان سے تعلقات اور ممکنہ طور پر ان سے شادی کی خواہش پر واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جوڑی کو دیکھ کر لوگوں کو لگتا تھا میں اور ریما ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

شان شاہد حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

اسی پروگرام میں انہوں نے انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں 2011 میں انہیں مشہور ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فواد خان کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے مصروفیت کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ماضی میں واقعی ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اور ریما خان نے ایک ساتھ فلمی کیریئر شروع کیا تھا، دونوں نے محض 16 سال کی عمر میں فلم ’بلندی‘ سے کیریئر شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 سال کی عمر میں کسی کے ذہن میں بھی صرف شادی کا خیال نہیں ہوتا، وہ ایسی عمر ہوتی ہے کہ انسان ہر وقت خوش رہتا اور گھومتا پھرتا ہے۔

شان شاہد کے مطابق اس وقت ان کی اور ریما خان کی جوڑی مقبول ہوئی اور انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جانے لگا، وہ دونوں پہاڑوں، جنگلوں اور خوبصورت نظاروں کے درمیان شوٹنگ کے وقت ایک دوسرے اظہار محبت کرتے دکھائی دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں اداکار تھے اور انہیں اداکاری کرنے، ایک دوسرے سے پیار کرنے اور ایک ساتھ گھومنے کے بھی پیسے ملتے تھے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، چوں کہ وہ ہر وقت فلموں میں پیار کرتے دکھائی دیتے تھے، ہمیشہ ایک ساتھ ہوتے تھے، اس لیے لوگوں کو لگتا تھا کہ ان کے درمیان محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اداکاری یا شوٹنگ کے وقت کسی سے اظہار محبت بھی اس طرح کیا جاتا ہے کہ وہ حقیقی لگے اور انہوں نے ایسا ہی کیا، جس وجہ سے لوگ سمجھتے تھے کہ ان کے آپس میں تعلقات ہیں۔

اگرچہ شان شاہد نے ریما خان کے ساتھ اپنی جوڑی کو پسند کیے جانے پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کم عمری سے ہی شوبز کیریئر شروع کرنے کی وجہ سے ان کے ذہن میں شادی کا خیال نہیں ہوتا تھا لیکن اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ وہ اور ریما خان شادی کرنا چاہتے تھے یا نہیں؟

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دونوں صرف اسکرین پر رومانس کرتے تھے اور لوگوں کو لگتا تھا کہ ان کے آپس میں تعلقات ہیں۔

مشہور خبریں۔

رات بھر کی کارروائی میں یوکرائن کے 93 اہداف کو تباہ کر دیا گیا: ماسکو

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ماسکو نے یوکرین کی مسلح افواج میں ہلاکتوں کے نئے

جنرل گوٹیرس کو غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آج دوحہ میں

صیہونیوں کو غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کے لیے 3.3 بلین ڈالر کے آپریشن کی لاگت پر تشویش ہے

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ فوجی آپریشن "جیدیون

سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح

کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے کے قواعد کو چیلنج کر دیا

?️ 4 جنوری 2026 کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے

صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے

اردگان کے مخالفین کا ترکی میں قبل از وقت انتخابات پر اصرار

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا میں اردگان کے ناقدین نے ان دنوں

کانگریس ڈیموکریٹس نے ٹرمپ سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ایک گروپ نے اپنے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے