امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کردیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے غلط معلومات اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پیغام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔

فیس بک، ٹوئٹر اور الفبیٹ انکارپوریشن (گوگل) کی ملکیت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وبائی مرض کے دوران کووڈ 19 کی غلط خبروں کا پھیلاؤ نظر آیا۔

محققین اور قانون ساز طویل عرصے سے فیس بک پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

کمپنی نے کورونا وائرس اور اس کی ویکسین کے بارے میں مخصوص جھوٹے دعوے کرنے کے خلاف قواعد متعارف کرائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ لوگوں کو ان موضوعات پر قابل اعتماد معلومات فراہم کرتے ہیں۔

فیس بک کے ترجمان کیون میکلیسٹر نے کہا ہے کہ ہم ان بے بنیاد الزامات سے اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حقیقت یہ ہے کہ 2 ارب سے زیادہ افراد نے فیس بک پر کورونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں مستند معلومات حاصل کی ہیں جو انٹرنیٹ پر کسی بھی دوسری جگہ سے کہیں زیادہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 33 لاکھ سے زائد امریکیوں نے ویکسین کہاں اور کس طرح لینا ہے یہ جاننے کے لیے ہمارے ویکسین فائنڈر ٹول کا استعمال کیا، حقائق بتاتے ہیں کہ فیس بک جان بچانے میں مدد فراہم کر رہا ہے، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے رائے کے لیے رابطوں کی متعدد کوشش کے باوجود جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ فیس بک کو کورونا وائرس ویکسین کے متعلق غلط معلومات کو ہٹانا ہوگا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظاہر ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں، وہ نجی شعبے کی ایک کمپنی ہیں تاہم وہ مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں، یہ واضح ہے کہ اور بھی بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین امریکہ کے جواب کی منتظر

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی ویب سائٹ ڈپلومیٹک نے جمعرات 18 اگست کو

65 ہزار سے زائد صیھونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی قدس انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ سے پتہ

پاکستانی صدر کا عراق کے ساتھ دفاعی تعلقات اور زیارتوں کی سہولت پر زور

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:  صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور

امریکی صدر ٹرمپ کا روس کے کامیاب ایٹمی میزائل تجربے پر محتاط ردعمل

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی

صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی  تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ

پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی

?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر

شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے