اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

?️

جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے اہم رپورٹ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 2021 میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرف بدھ کے روز، رام اللہ سے تعلق رکھنے والے 84 فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل کیئے گئے جبکہ ابتدائی انسانی ہمدردی کے جائزوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں کم از کم 49 ڈھانچے ضبط کرلئے ہیں۔

یہ فلسطینی برادری، جو ہر موسم گرما میں اپنے مویشیوں کو چرانے کے لئے یہاں منتقل ہوتی ہے، اب انہیں اس علاقے سے زبردستی نقل مکانی کرنے کا خطرہ ہے۔

اس علاقے میں فلسطینیوں سے چھینے گئے مکانات، جانوروں کے ٹھکانے اور شمسی پینل شامل ہیں، جبکہ پانی کی ٹینکوں، ٹریکٹروں اور ٹریلرز اور جانوروں کی خوراک جیسے دیگر سامان کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز صہیونی فورسز نے شمالی اردن کے علاقے حمص البقیع میں رہائشی عمارت کو منہدم اور قبضے میں لے لیا، اور بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کا ایک خاندان رہ رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 کے آغاز سے ہی اسرائیلی حکام نے بہت سے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ و برباد اور ضبط کرلیا ہے، نیز رواں سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج کے ذریعہ 474 فلسطینی ڈھانچے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

دریں اثنا، مغربی کنارے میں 359 بچوں سمیت 656 افراد بے گھر ہوگئے ہیں، یہ اعدادوشمار 2020 کے مقابلے میں بے گھر افراد کی تعداد میں لگ بھگ 70٪ اور بے گھر ہونے والے بچوں میں تقریبا 75٪ اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بار بار اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی املاک کی تباہی اور انہیں غصب کرنا بند کرے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ایک قابض ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، اپریل 2021 میں، ایک اسرائیلی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ شیخ جراح کے پڑوس میں رہنے والے متعدد خاندان اپنے گھر چھوڑ دیں اور انہیں قریبی یہودی آبادکاریوں کے حوالے کردیا جائے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث

اسرائیل نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کا کہنا ہے کہ 3

مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن کیسز دبانے کا ذمہ دار بیوروکریسی کو ٹھرا دیا

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن

بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب

?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت

ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی

عرب وزرائے خارجہ کی جھڑپوں کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی جانب واپسی پر تاکید

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے