ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے: محمود قریشی

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق پُر اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے بھی پُر امید ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ساتھیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے۔ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے۔ ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمنے سامنے ہوں گے، حکومت انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 27 بلز منظور کروانے کی کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی تعداد 440 ہے۔ حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی ارکان کی تعداد 221 ہے۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 213 ہے۔ سینیٹر دلاور خان گروپ کے پاس بھی 6 نشستیں ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے لیے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے، کس سے ملاقاتیں کر رہا ہوں؟۔

صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔کھلاڑی سوچتا ہے جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی عدالت کا سنٹرل بینک آف ایران کے خلاف 1.68 بلین امریکی ڈالر ہرجانے کا فیصلہ

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی جج نے اپنے فیصلے میں سنٹرل بینک آف ایران

سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کل پیر کو

کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے کے لیئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

?️ 20 اگست 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست

دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام

انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور

صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے

ارجنٹائن کے چھپے ہوئے ڈالرز کے لیے جیویر ملی کی حکومت کا نیا منصوبہ

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کے صدر جیویر ملی کی حکومت کی نئی پالیسی

صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے