پاکستان، افغان تنازعہ  میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد افغان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ہم افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کریں گے۔افغانستان میں امن و استحکام کی ضرورت ہے  اور ہم بھی  امن و استحکام  کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حافظ چوہدری افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تنازعہ  میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور کسی ایک فریق کی حمایت نہیں کرتا ہے، افغان تنازع میں شامل فریق افغانی ہیں انہیں اپنے ملک کے بارے میں خود فیصلہ کرنا چاہئے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا بدقسمتی سے ، کچھ میڈیا اداروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کیا ہے جس میں انہوں نے  افغان قیادت کے ذریعے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت  اور اس ملک میں صلح برقرار کرنے پر زود دیا تھا۔

انہوں نے کہا "وزیر خارجہ نے دراصل دہشت گردی کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی اتفاق رائے، علاقائی اداکاروں اور افغانوں کے بارے میں بات کی ہے۔ حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ کے ریمارکس کو کسی بھی طرح افغان تنازعہ میں جانبدارانہ حمایت کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام قوتوں کو افغان تنازع کا جامع اور سیاسی حل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیل آبادی غیر قانونی ہے: ماسکو

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں مغربی

گھر میں کام کرنے والی خاتون نے بیٹا اغوا کرلیا تھا، قیصر نظامانی

?️ 1 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکار قیصر خان نظامانی نے انکشاف

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7

سری نگر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کا احتجاج

?️ 21 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 ٹورزم

ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر غیر ضروری ہے: جرمن چانسلر

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:جرمن چانسلر نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران

چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا

?️ 19 اگست 2025چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے

کشمیری عوام مودی حکومت کے نام نہاد دعوئوں کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ، محبوبہ مفتی

?️ 26 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے