پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، اس کے علاوہ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود متعدد بلز منظور کر لئے گئے۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش سکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔

اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم قرار دیتے ہوئے تجویز کردہ سزاؤں پر بھی اعتراض کیا گیا اور کہا کہ گھریلو تشدد سے متعلق بل کو موجودہ شکل میں منظوری دینے کے بجائے اس پر دوبارہ غور کیا جائے۔ مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل پیش کیا گیا، جو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ایوان میں پیش کیا، پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے بل میں ترمیم پیش کی، جس کی حکومت نے حمایت کی۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق بل پر جے یو آئی کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم مسترد کر دی گئیں، جو سینیٹر کامران مرتضیٰ اور عالیہ کامران نے پیش کی تھیں، بعد ازاں پارلیمنٹ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتا ہے، یہ ایوان گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آگ سے بچاؤ کے انتظامات کئے جائیں، علاوہ ازیں سانحے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی

?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے

آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین

برکس اجلاس کے اہم ترین نکات

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ

افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے

کورونا وائرس: ملک بھر میں کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن

شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور

ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے:پاکستان

?️ 30 جولائی 2025ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا

عبرانی میڈیا: 70 میں سے صرف 2 ممالک نے غزہ کے حوالے سے امریکی درخواست کا جواب دینے پر اتفاق کیا

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے