پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔ سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے انقلابی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو اپنے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود اور بالکل آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی پنجاب میں جن شہریوں کے پاس اپنی زمین نہیں، انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کیلئے بلاسود اور آسان قرض بھی دیا جائے گا، مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹس کی جلد از جلد قرعہ اندازی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی ہے، انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 18 لاکھ 80 ہزار 81 ہے جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار 559 ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 67 ہزار 197 گھر آباد ہو چکے ہیں جب کہ 53 ہزار 843 مکانات زیر تعمیر ہیں۔

بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے تاریخی قرضے جاری کئے جا چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے: وزیر اعظم

?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں

ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ

?️ 16 دسمبر 2025ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ غزہ

یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں

یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک

ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر

?️ 14 فروری 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد

امریکہ میں اسرائیل کی حمایت پر سیاسی اتفاق رائے میں دراڑ؛اکسیوس کی رپورٹ

?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی جریدے اکسیوس کے مطابق اسرائیل کی حمایت میں کمی، نوجوان

ایران کا جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کو دوٹوک جواب، کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا

?️ 30 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے جوہری معاہدے پر امریکہ کی جانب سے

ٹرمپ کے ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے: روسی سینیٹر

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:روس کے ممتاز سینیٹر الیکسی پشکوف نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے