?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 7.39 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 17.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 16 ارب 66 کروڑ ڈالر تھیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصنوعات کے لحاظ سے تیار ملبوسات (ریڈی میڈ گارمنٹس) نے سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا، جن کی برآمدات کی مالیت میں 15.85 فیصد اور مقدار میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے بعد نٹ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 13.68 فیصد اور مقدار میں 6.47 فیصد اضافہ ہوا، بیڈ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 11.07 فیصد اور مقدار میں 8.37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ تولیوں کی برآمدات کی مالیت میں 2.61 فیصد اور مقدار میں 1.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اس کے برعکس، کاٹن کلاتھ (سوتی کپڑے) کی برآمدات کی مالیت میں 3.05 فیصد اور مقدار میں 7.03 فیصد کمی ہوئی، جب کہ یارن (دھاگے) کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو 28.76 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔
تولیوں کے علاوہ دیگر تیار شدہ اشیا (میڈ اپ آرٹیکلز) کی برآمدات میں 8.45 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹینٹ، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں 6.21 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی (را کاٹن) کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی، جو 98.45 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔
درآمدات کے لحاظ سے مصنوعی فائبر اور مصنوعی سلک یارن کی درآمدات میں بالترتیب 5.19 فیصد اور 12.03 فیصد اضافہ ہوا۔
دیگر ٹیکسٹائل اشیا کی درآمدات میں 67.99 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمدات میں سال بہ سال 182.53 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بڑھی ہوئی گھریلو طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
پرانے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں بھی 17.79 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 61.51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
پاکستان کی مجموعی برآمدات مالی سال 2025 میں 4.45 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 30 ارب 67 کروڑ ڈالر تھیں۔
تیل کی درآمدات
مالی سال 2025 میں تیل کی درآمدی لاگت 5.76 فیصد کمی کے ساتھ 15 ارب 94 کروڑ ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ سال 16 ارب 91 کروڑ ڈالر تھی، یہ کمی حالیہ مہینوں کے دوران جاری رجحان کا تسلسل ہے، جو عالمی قیمتوں میں کمی اور درآمدی مالیت میں کمی کی وجہ سے ہے۔
خام تیل کی درآمدات کی مالیت میں 1.54 فیصد کمی ہوئی، تاہم درآمدی مقدار 12.39 فیصد کے اضافے سے 10.18 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 9.05 ملین ٹن تھی، اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت میں 10.3 فیصد کمی ہوئی، لیکن مقدار میں 4.28 فیصد اضافہ ہو کر 10.80 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 10.35 ملین ٹن تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کیوں حزب اللہ سے کیا ڈر رہا ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک عہدیدار نے جنوبی لبنان
اکتوبر
پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات کا آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء نے نام خط پر ردعمل
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات نے فلسطین کی حمایت میں اسلامی
جون
اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر
ستمبر
منطقی طریقہ یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں: فواد چوہدری
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جب
نومبر
پی ایس ۸۸ ملیر میں خالی ہوئی نشست پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا آغاز
?️ 16 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88
فروری
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کا خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت
اپریل
بلوچستان: ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
?️ 21 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن
مارچ
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس
جنوری