ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 17 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 7.39 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 17.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 16 ارب 66 کروڑ ڈالر تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصنوعات کے لحاظ سے تیار ملبوسات (ریڈی میڈ گارمنٹس) نے سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا، جن کی برآمدات کی مالیت میں 15.85 فیصد اور مقدار میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے بعد نٹ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 13.68 فیصد اور مقدار میں 6.47 فیصد اضافہ ہوا، بیڈ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 11.07 فیصد اور مقدار میں 8.37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ تولیوں کی برآمدات کی مالیت میں 2.61 فیصد اور مقدار میں 1.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے برعکس، کاٹن کلاتھ (سوتی کپڑے) کی برآمدات کی مالیت میں 3.05 فیصد اور مقدار میں 7.03 فیصد کمی ہوئی، جب کہ یارن (دھاگے) کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو 28.76 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔

تولیوں کے علاوہ دیگر تیار شدہ اشیا (میڈ اپ آرٹیکلز) کی برآمدات میں 8.45 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹینٹ، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں 6.21 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی (را کاٹن) کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی، جو 98.45 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔

درآمدات کے لحاظ سے مصنوعی فائبر اور مصنوعی سلک یارن کی درآمدات میں بالترتیب 5.19 فیصد اور 12.03 فیصد اضافہ ہوا۔

دیگر ٹیکسٹائل اشیا کی درآمدات میں 67.99 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمدات میں سال بہ سال 182.53 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بڑھی ہوئی گھریلو طلب کو ظاہر کرتا ہے۔

پرانے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں بھی 17.79 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 61.51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان کی مجموعی برآمدات مالی سال 2025 میں 4.45 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 30 ارب 67 کروڑ ڈالر تھیں۔

تیل کی درآمدات

مالی سال 2025 میں تیل کی درآمدی لاگت 5.76 فیصد کمی کے ساتھ 15 ارب 94 کروڑ ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ سال 16 ارب 91 کروڑ ڈالر تھی، یہ کمی حالیہ مہینوں کے دوران جاری رجحان کا تسلسل ہے، جو عالمی قیمتوں میں کمی اور درآمدی مالیت میں کمی کی وجہ سے ہے۔

خام تیل کی درآمدات کی مالیت میں 1.54 فیصد کمی ہوئی، تاہم درآمدی مقدار 12.39 فیصد کے اضافے سے 10.18 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 9.05 ملین ٹن تھی، اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت میں 10.3 فیصد کمی ہوئی، لیکن مقدار میں 4.28 فیصد اضافہ ہو کر 10.80 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 10.35 ملین ٹن تھی۔

مشہور خبریں۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ بڑا ہوسکتا ہے : وائٹ ہاؤس

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی

ہم عرب اور اسلامی ممالک کو کو معاف نہیں کریں گے: فلسطینی عہدیدار 

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے X سوشل

حکومت بدنیتی اور عجلت میں ترمیم نہ لاتی تو جوڈیشل پیکج پر ضرور غور کرتے: علی ظفر

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہوگیا، پاور ڈویژن

?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی

محمد شیاع السودانی کا عراق میں اختلافات ختم کرنے اور وزیراعظم کے انتخاب کے لیے نیا منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2025محمد شیاع السودانی کا عراق میں اختلافات ختم کرنے اور وزیراعظم کے

شیریں مزاری گرفتاری کیس: ’حکومت کی کوشش ہے کہ عدالتی رٹ کو شکست دی جائے‘

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے

"فتح شقاقی” کی شہادت کی 30ویں برسی پر اسلامی جہاد: جہاد اور مسلح جدوجہد کا راستہ جاری ہے

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس تحریک کے بانی فتح شقاقی کی شہادت کی 30ویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے