?️
مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی موجوہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجوہ صورتحال کی ذمہ دار فوج ہے اور عدلیہ نے بھی اس میں اپنا خوب حصہ ڈالا ہے۔
رانا تنویر حسین نےکہا کہ عدلیہ نے مصلحت کے تحت ایسے فیصلے بھی کیے جو قانون اور آئین سے ہٹ کر تھے، سی کے تحت ایک منتخب وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا گیا جب کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی آئین سے ہٹ کر کام کئے ہیں اورآئین سے بڑھ کر دخل اندازی کی۔
چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کروں گا، سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔
پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا، اس کی وجہ خاندانی سیاست، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں، ان خرابہوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا میں اس نظام سے بددل ہو گیا ہوں، جو بات دل میں ہو وہ زبان پر ہونی چاہئیے۔
اس سے قبل بھی وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق یہ کہہ چکے ہیں کہ اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں، ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہئیے، ہم اپنی ہر ناکامی کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے، جنہوں نے ملک میں مارشل لاء لگایا انہوں نے جرم کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کیوں خود پاؤں پر کھڑا نہیں ہونا چاہتی، کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کرائیں، نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں، 22 کروڑ کا ملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کے لیے نہیں بنا، عمران خان اور ان کو لانے والوں سے سوالات تو ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
زیلینسکی کیسے یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد
فروری
ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے
جولائی
روس کے ساتھ مغرب کی اقتصادی جنگ؛ حالات کس کے حق میں ہیں؟
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً تین سال، چار ماہ اور 26 دن پہلے، روسی
جولائی
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
?️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے
اگست
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں نو افراد ہلاک
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے امریکی
اگست
مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم
?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
ستمبر
پورے عراق میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے شمال میں واقع صوبہ دہوک کے علاقے زخو کے
جولائی