?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مسئلہ فلسطین ، افغان امن عمل سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے سدباب کیلئے عالمی برادری فوری کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین لڑائی ساتویں روز میں داخل ہوچکی ہے اور اسرائیل کے فضائی حملے شدت سے جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی نہیں رکا ہے اور اب یہ تشدد مقبوضہ ویسٹ بینک تک بھی پھیلنے لگا ہے، جہاں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سے کم گيارہ فلسطینیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں، جہاں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کی صبح تک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 132 فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران فلسطین میں ہلال احمر گروپ نے مشرقی یروشلم اور ویسٹ بینک میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 5017 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں پانچ برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کے دار الحکومت صنعا کی ضلعی فوجداری عدالت نے برطانوی
جولائی
18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ حافظ حمداللّٰہ
?️ 1 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ
جنوری
2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟
?️ 21 دسمبر 2023 سچ خبریں: سال 2023 کے دوران پاکستان جہاں سیاسی اور معاشی
دسمبر
بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک
ستمبر
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
چین کا امریکی عہدیدار کو تلخ جواب
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان
جولائی
وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ
اکتوبر
امریکی عوام کا اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: واشنگٹن، شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں تارکین وطن اور
اپریل