?️
سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔
رشیا ٹوڈے نیوز ایجسی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا، اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ سلطنت عمان میں سعودی عرب کی دار الارکان کمپنی کی سرگرمیوں کے لیے کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے بعد عمان میں ٹرمپ کا نام کمرشل برانڈ کے طور پر استعمال ہونے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس معاہدے میں 3500 رہائشی یونٹوں پر مشتمل ایک تعمیراتی منصوبہ اور 450 کمروں والے دو ہوٹل بنائے جائیں گے، ان دو منصوبوں کے علاوہ عمان میں ایک گلف اسٹیڈیم بھی تعمیر ہونے جا رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق سابق امریکی صدر کے دو سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ٹرمپ خاندان کا یہ پہلا کاروباری معاہدہ ہے، خاص طور پر جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں اصرار کیا تھا کہ وہ ایسے معاہدوں پر دستخط نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 2022 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کیا ، ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر لیے تھے۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
نومبر
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
ریاض اور جدہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
اکتوبر
انتخابات اکتوبر میں ہونے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر فواد چوہدری کا ردِعمل
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان
اپریل
ضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 23 نومبر کو ہونے والے
نومبر
بجلی کی فراہمی رات تک مکمل بحال کردیں گے، خرم دستگیر
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے
اکتوبر
اقوام متحدہ یمن کی حقیقی صورتحال کو چھپا رہی ہے:انصاراللہ
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے
نومبر
اردن میں شام، اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ آپریشنل روم قائم کیا جائے؛ امریکہ کا مشورہ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی خصوصی ایلچی ٹام باراک نے ایک تجویز پیش کی ہے
جنوری