🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے بھارت میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے حوالے سے توہین آمیز بیان پر خاموشی اختیار نہ کرے اور خبردار کیا کہ اس طرح کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنا ملوث ہونے کے برابر سمجھا جائے گا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد کو فون کیا اور انہیں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے صدر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے نفرت آمیز عمل کا نوٹس لیں۔
اس واقعے پر ہندوستانی سیاسی قیادت کی خاموشی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو کہا کہ اس طرح کی خاموشی اس فعل میں ملوث ہونا تصور کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل تشدد، فرقہ وارانہ اختلاف اور نفرت کے واقعات کو مزید بھڑکانے کا سبب بن سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے جنرل اسمبلی کے اہم کردار اور ان مسائل پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
🗓️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل
دو سال میں چوتھے انتخابات؛بحران کی طرف ایک اور قدم
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے
مارچ
اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات
🗓️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ
جون
اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز
مئی
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی
🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ
مارچ
لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے
🗓️ 12 مئی 2025سچ خبریں: لیکود (نیتن یاہو کی پارٹی) کے رویے نے اس تحریک
مئی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
🗓️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
ستمبر