?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے بھارت میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے حوالے سے توہین آمیز بیان پر خاموشی اختیار نہ کرے اور خبردار کیا کہ اس طرح کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنا ملوث ہونے کے برابر سمجھا جائے گا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد کو فون کیا اور انہیں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے صدر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے نفرت آمیز عمل کا نوٹس لیں۔
اس واقعے پر ہندوستانی سیاسی قیادت کی خاموشی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو کہا کہ اس طرح کی خاموشی اس فعل میں ملوث ہونا تصور کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل تشدد، فرقہ وارانہ اختلاف اور نفرت کے واقعات کو مزید بھڑکانے کا سبب بن سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے جنرل اسمبلی کے اہم کردار اور ان مسائل پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کو مناظرے کی پیشکش دیے
فروری
عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود
جولائی
صیہونی وزارت خزانہ کا جنگی ذخائر کے لیے اضافی فنڈز دینے سے انکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزارت خزانہ نے 60 ارب شیکل اضافی بجٹ کے
جون
ایران جنگ نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ میں اپنی مقبولیت بحال کرنے میں ناکام،
مئی
صیہونی تجزیہ کاروں کی نظر میں نیتن یاہو کی موجودہ حالت
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ
جنوری
یورپی یونین نے کیا غزہ میں انسانی تباہی سے خبردار
?️ 7 جنوری 2026 سچ خبریں:یورپی یونین نے اسرائیلی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ
جنوری
یمن میں سعودی اتحاد کی شکست اور پلان بی پر عمل درآمد
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں مرکزی منصوبے کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کے
دسمبر
امریکی طرز کی آزادی بیان
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریٹائرڈ جنرل کو امریکی صدر کی اہلیہ کے بیانات پر
جولائی