2025 تبدیلی کا سال، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون قرار

شہبازشریف ٹرمپ عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ 2025 میں واشنگٹن کا انڈیا فرسٹ دور ختم ہوا اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی، امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک بھارت جنگ بنی، پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا۔ واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے، ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی سوچ تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی تاہم بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں ملٹری پرفارمنس اور سفارتی سختی نے بھارت کو ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، اس سے واشنگٹن کو سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا، مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا، اسلام آباد نے موقع فوراً کیش کیا، ہر محدود تعاون غیر متوقع کریڈٹ میں بدلتا گیا اور فیصلہ کن موڑ پاک بھارت مئی جنگ کے بعد آیا۔ جریدے کے مطابق پاکستانی ڈسپلن، سٹریٹجک فوکس، ایسِمٹرک کیپیبلٹی کو امریکی توقعات سے کہیں زیادہ قرار دیا گیا، اسی لمحے پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا، مئی جنگ کے بعد ٹرمپ کے لیے سٹریٹجک نقشہ ری ڈرا ہوا، پاکستان کو جنوبی ایشیا ویژن کو اینکر کرنے والا Emerging Asset قرار دیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن کو نئی عالمی اہمیت ملی، کمانڈ سٹرکچر میں اوورہال ہوا اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ فعال بنایا گیا، اس عہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام نمایاں طور پر لیا گیا، بطور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان کے کردار کو بھی سراہا گیا، سیز فائر پر بھارت کا سرد ردعمل ٹرمپ کو ناگوار گزرا جبکہ پاکستان نے امریکی ثالثی کو قدر اور شکر گزاری سے قبول کیا۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے سٹار بن کر ابھرے، ٹرمپ عاصم تعلق کو ہاف جوکنگ برومانس کہا گیا، عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیے گئے، وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کو کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کیلئے پہلی مثال قرار دیا گیا۔

جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک بات چیت کی گئی، 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ سٹریٹجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دلی اور اسلام آباد کے رویے سے مشروط رہے گی، 2025 میں امریکی پالیسی اورجنوبی ایشیا کا توازن دوبارہ درست کرنے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اصل کردار ادا کیا جس سے خطے میں پاکستان کی اہمیت اور سٹریٹجک اثر و رسوخ کو نئی جہتیں حاصل ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

دو سال میں پہلی بار مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مارچ میں 2 سال بعد

کیا صیہونی غزہ میں ہونے والی شکست کا بدلہ مغربی کنارے کی زرعی زمینوں سے لے رہے ہیں؟

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز یورپی میگزین نے مغربی کنارے میں رہنے والے

نیب رضاکارانہ واپسی کے تحت طے شدہ رقم میں اضافہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو

اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی

کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ

?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات کی محدودیت کی قرارداد کو منظوری دے

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے بدھ کی صبح 50 ووٹوں کے مقابلے

جمعتہ الوداع اور یوم القدس

?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13

ہم علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے تیار ہیں: نوری المالکی

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم کے نامزد امیدوار نوری المالکی نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے