آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم

?️

مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج 5ویں روز ختم ہوگئی۔میڈیا کے مطابق مطالبات کی منظوری کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی اور احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے ذمہ داروں کو سزا دینا کا بھی مطالبہ کردیا۔

اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

بعد ازاں آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پانچ روز بعد ختم ہوگئی، آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے، احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات بھی منظور کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے جبکہ مختلف علاقوں سے احتجاجی قافلے مظفرآباد پہنچنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، مظاہرین کی پولیس اور رینجرز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر

ساحل عاج کی عوام کی ایران سے یکجہتی کا اجتماع

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: مغربی افریقہ میں واقع ملک آئیوری کوسٹ (کوت داوواغ) کے

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے

غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ

?️ 29 اگست 2025غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

?️ 16 جون 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22

امریکہ نے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہونے سے آگاہ کیا تھا: رویٹرز

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے رویٹرز نے تصدیق شدہ ذرائع کے حوالے سے

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ایک گروپ نے ایک بیان جاری

پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد سفری پابندیاں ختم

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے