?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے کشمیری حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر دھبہ ہیں ہم سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی محمد اشرف صحرائی کی وفات پر گہرےدکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، بھارت حریت قیادت کو قید میں رکھ کر آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے جدوجہدِ آزادی کشمیر کیلئے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قید حریت قیادت اور بے گناہ کشمیریوں کو فی الفور رہا کرے، اقوام ِ متحدہ اور بین الاقوامی قیادت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری کشمیر کے متعلق اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے۔


مشہور خبریں۔
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
قازقستان کے اسرائیلی معمول کے منصوبے میں شامل ہونے کے طول و عرض اور نتائج
?️ 8 نومبر 2025سچ خبرین: قازق حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدے میں
نومبر
نمائندہ خصوصی اہم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 23 جولائی 2023افغانستان:(سچ خبریں) افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اور پاکستانی سفیر آصف درانی،
جولائی
اسرائیلی وزیراعظم کا بجٹ پاس کرانے والے مخالفین پر حملہ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کو اپنے سیاسی مخالفین
نومبر
دہشتگردی کیخلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ راجہ پرویز اشرف
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم
نومبر
صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید
ستمبر
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا
جنوری