میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️

برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی جانب سے عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن اور دہشت گردی کے بعد میانمار کی باغی فوج کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے فوجی گروپ جنتا پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مذمت نے اب تک اس وحشیانہ اقدام کو روکنے کے لیے بہت کم کام کیا ہے تاہم امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ میانمار اکنامک ہولڈنگز لمیٹڈ کے انتہائی خفیہ معاملے کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا جس سے فوج کے سربراہوں کو بے پناہ دولت تک رسائی حاصل ہے۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ آج کی پابندیوں سے فوجیوں کے مالی مفادات کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ ان کی شہریوں کے خلاف ظلم و ستم کی مہم کے لیے مالی وسائل ختم ہوسکیں، واشنگٹن نے اعلان کیا کہ وہ میانمار اکنامک کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ای سی) پر بھی پابندیاں عائد کررہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج نے ان ہولڈنگ اداروں کے ذریعے ملک کی معیشت کے اہم حصوں کو کنٹرول کیا ہے، مبہم گروہوں کا شراب، تمباکو، ٹرانسپورٹ، ٹیکسٹائل، سیاحت اور بینکنگ جیسے متنوع صنعتوں میں اپنا ٹھکانہ ہے۔

علاوہ ازیں مظاہرین نے فوج سے ملک کی حکومت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات کے وقت میں کرفیو کو توڑتے ہوئے مردہ افراد کے لیے جلائی گئی موم بتیوں کی نگرانی کی اور سیکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے صبح سویرے سڑکوں پر احتجاج کیا۔

شمالی کاچن ریاست میں موٹرسائیکلوں پر طلوع آفتاب کے وقت موبائل ریلی نکالی گئی جس پر متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

جنوب مشرقی کیرن ریاست کے شہر ہپا-این میں مظاہرین جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب سینڈ بیگ تیار کررہے تھے جب متعدد فوجی اور پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور اچانک دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں کو صاف کرنے کی کوشش کی۔

احتجاج میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے ربر کی گولیوں کے ساتھ ساتھ اصلی گولیوں کے 50 راؤنڈ فائر کیے، ان کا کہنا تھا کہ ایک طالب علم کو براہ راست راؤنڈ سے ران میں گولی لگی اور اب اس کا طبی علاج ہورہا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند لوگوں نے ایسے پلے کارڈ پکڑ رکھے تھے جن پر لکھا تھا نکل جاؤ دہشت گرد آمر۔

اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی دباؤ میانمار کی فوجی گروپ جنتا پر موجود ہے تاہم اب تک اسے بظاہر نظرانداز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے اور ان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لیے فوج نے خونریز تشدد کا آغاز کررکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7کشمیریوں کو شہید کیا

?️ 1 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی ٹینکوں کا حشر

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج

ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی

ملکہ مر گئیں پر ان کے مخالفین کو آج بھی سزا دی جاری ہے،برطانوی انسانی حقوق!

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز سابق ملکہ الزبتھ دوم

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری قیادت تنازعہ کشمیر کے پرامن اورجمہوری حل کے لیے پرعزم ہے: حریت کانفرنس

?️ 1 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے