🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے ،ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔وزیر اعظم اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم اس سال کو کھیلوں کے نام کریں گے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز سے میٹنگ ہوئی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے وزیر اعظم کے وژن سے تمام ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا، میٹنگ میں بریف کیا گیا کہ ہر صوبہ ماہانہ اسپورٹس کی سرگرمی سے آگاہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کو تعلیمی اداروں میں کھیل کے میدان آباد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تعلیمی سطح پر بھی اسپورٹس کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک بیج انڈر 16 اور ایک 16 پلس رکھا ہے، انڈر 16 سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے لیئے خطرہ قرار دے دیا
🗓️ 27 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے
مارچ
تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے ایک
ستمبر
غزہ کھنڈر بن چکا ہے: اقوام متحدہ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی
جون
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
🗓️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
پی ڈی ایم کی حکومت میں گئے ہمیں معافی دو لیکن انتخابات کرادو، رہنما پی پی پی خورشید شاہ
🗓️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید
اکتوبر
شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لیے ترکی اور امریکہ کے منصوبے
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:امریکہ اور ترکی، جن کی شامی حکومت کا تختہ الٹنے کی
جون
غزہ جنگ میں نسل کشی کے لیے امریکہ نے دئے صیہونی حکومت کو نئے ہتھیار
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی
جون
امریکہ یوکرینی جنگ کی دستاویزات لیک ہونے سے پریشان ہے:وال اسٹریٹ جرنل
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشا ہونے کی
اپریل