🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے کامیاب پاکستان پروگرام کا کل افتتاح کریں گے، اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کی زندگیوں کو بدلنا ہے اور اسی غرض سے اسے تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں منفرد پروگرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، پروگرام میں 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے، پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ پروگرام بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام غریب اور کمزور طبقے کے لیے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 حصے ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ بل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ: بینچ کی تشکیل پر اعتراض کا ذکر شامل نہیں
🗓️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود
مئی
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
🗓️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر
کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام
🗓️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،
اپریل
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی شہید
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال
ستمبر
طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے
مئی
شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے
اگست
25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان سے تفصیلی جواب طلب
🗓️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
نومبر