وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی جس میں  ملکی سیاسی صورتِ حال، نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورے کی منسوخی اور ای وی ایم مشین سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا  شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارتِ مواصلات کے رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری، نادرا کے فنانشل سال 2021ء کے آڈٹ، ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے، خطے کے ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کا معاملہ اور جموں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں متبادل تنازعاتی قرار داد کا سینٹر اسلام آباد میں کھولنے کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔اس کے علاوہ کابینہ ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی اور مردم شماری کے لیے تجاویز کی منظوری بھی دے گی۔ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر

گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے

اب اسرائیل کی امریکی معاشرے میں حمایت ختم

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

غزہ  میں اسرائیلی فوج کے چیلنجز، مقاومت کے نئے سرپرائز

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت کے خلاف مقاومت کی دھمکیوں نے صیہونیوں

کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ

عبرانی میڈیا: نیتن یاہو حردیوں کو مطمئن کرنے کے لیے مصر نہیں گئے

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انتہا پسند مذہبی گروہوں کے قریبی عبرانی زبان کے

ٹرمپ کے سفارت کاری طریقے سے  ایک متنازع ثالث کی واپسی 

?️ 10 دسمبر 2025 ٹرمپ کے سفارت کاری طریقے سے  ایک متنازع ثالث کی واپسی  غزہ

گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان

?️ 29 جنوری 2023مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے