?️
اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے اور مہنگائی کی وجوہات مختلف ہیں لیکن اس میں کچھ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت متوسط اور غریب طبقے کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں بر آمد کی جاتیں ہیں اس کے باوجود ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے تاکہ صاحب ثروت کے بجائے مستحق افراد کو فائدہ پہنچے۔
شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے 3 ماہ قبل کام شروع ہوا تھا بہت جلد اس کے ثمرات دیکھیں گے۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جن قوتوں کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کے لیے جنگ میں مصروف ہے اس کی نمائندگی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ قوتیں ہیں جنہوں نے اس ملک کی اخلاقیات کو تباہ و برباد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف، جمہوری پارٹی ہےاور صرف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان نے ہمیشہ اخلاقیات پر مبنی سیات کی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم دراصل ان جماعتوں کی نمائندہ تنظیم ہے جنہوں نے اپنے مفادات کو ہمیشہ اولین اہمیت دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کیسے اپنے مفادات کے خلاف قانون سازی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سیاست کو کاروبار کے فروغ کے لیے استعمال کیا اس طرح عوام کی حالت بہتر نہیں ہوئی بلکہ اپوزیشن رہنماؤں کی جائیدادوں میں اربوں روپے اضافہ ہوا۔
شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی محض ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہے جبکہ ماضی میں اس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام صوبوں میں نمائندگی ہے اس کی بنیادی وجہ نظریہ ہے جس پر ہم قائم رہے اور وہ کرپشن کے خلاف اور انصاف کی ترقی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب اپوزیشن جماعتوں کا ضمیر نہیں رہا جس کی ایک حالیہ مثال یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے ملتی ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست
توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر
مارچ
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف
اگست
عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا حرام ہے: السوڈانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر نے آج بغداد پہنچنے کے
فروری
ہالینڈ اور فرانس نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ اور فرانس حکومت نے اپنے تمام شہریوں سے کہا
اکتوبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر